ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹروے کی منظوری دیدی، لمبائی 306 کلومیٹر ہو گی: عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل )ر( عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایکنک نے سکھر حیدرآباد موٹروے کی منظوری دیدی، سکھر حیدرآباد موٹروے کی لمبائی 306کلو میٹر ہو گی۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سکھرحیدرآبادموٹروے تعمیراتی شعبے کیلئے اہم کرداراداکریگی،منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اور معاشی انقلاب لائے گا، پشاور، کراچی ایسٹرن روٹ کوبھی ایسٹ بلوچستان سے لنک کیاجائے گا۔