• news

روس میں گورنر کی گرفتاری پر ہزاروں افراد کا احتجاج‘ پیوٹن کیخلاف نعرے

ماسکو (نیٹ نیوز) روس کے مشرق شہر خبروسک میں ہزاروں افراد نے مقامی گورنر کی گرفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ سیاسی ماہرین کے نزدیک چین کی سرحد پر واقع خبروسک شہر میں ہونے والی ریلی کریملن کے لیے سر درد ثابت ہوسکتی ہے۔ 6 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی والے روسی شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریر جاری ہے واضح رہے کہ عوام میں مقبول گورنر سرگی فرگل کو قتل کی تحقیقات میں اچانک گرفتار کیا گیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں موجود مظاہرین میں متعدد افراد نے گرفتار سیاستدان کی حمایت کا اظہار کیا اور روسی صدر پیوٹن کے خلاف احتجاجی بینرز اٹھا کر ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نوجوان، بوڑھوں اور بچوں پر مشتمل مظاہرین نے گورنر کی رہائی کے لیے 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت میں مارچ کیا۔ مظاہرین نے علاقائی انتظامیہ کی رہائش گاہ پر جمع ہر کر ’گورنر کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن