• news

پرانی انار کلی: سیوریج بچھانے پر سپلائی لائن پھٹنے سے گیس فراہمی معطل‘ اہل علاقہ سراپا احتجاج

لاہور (نیوز رپورٹر) واسا حکام نے پرانی انارکلی کے علاقہ میں راتوں رات سیورج بچھانے کے د وران سوئی گیس کی 280فٹ طویل سپلائی لائن پھٹ گئی۔ فوڈ سٹریٹ پرانی انار کلی، کپورتھلہ ہا ئوس، نابھاروڈ، جین مندر روڈ سمیت اور ملحقہ آبادیوں میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج بن کر رہ گئے۔ واسانے پرانی انارکلی کے علاقہ میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیلئے انارکلی کے علاقہ میں سیورج لائن بچھانے کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔ طویل سپلائی لائن کو مختلف مقامات سے ڈیمج کر دیا ہے۔ مال روڈ، قائداعظم روڈ سمیت پرانی انارکلی کے متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی گزشتہ 36گھنٹوں سے معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ سوئی گیس کی بندش کے باعث ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور تندور مالکان مجبورا لکڑیوں اور کوئلے سمیت متبادل ایندھن کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے پر تاجر رہنماؤں میں تشویش پائی جانے لگی ہے۔ اس حوالے سے جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی سپلائی لائن کی مرمت کا کام جاری ہے اور اگلے 24گھنٹوں میں پورے علاقے میں گیس بحال کر دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن