• news

عورت مارچ میں مبینہ فحش نعرے اور پلے کارڈ اٹھانے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں عورت مارچ میں مبینہ فحش نعرے اور پلے کارڈ اٹھانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا ۔ آرگنائزیشن آف پیس اینڈ جسٹس نے آئینی درخواست دائر کردی تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی جس کے بعد پیس اینڈ جسٹس تنظیم نے اعتراضات کی خلاف چیمبراپیل بھی دائر کردی ہے اورچیف جسٹس نے اعتراضات کی خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی جسٹس عمر عطا بندیال 23 جولائی کو اعتراضات کی خلاف اپیل پرچیمبر میں سماعت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن