• news

گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں مشینری کی درآمدات میں 5.15فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں مشینری کی درآمدات میں 5.15فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 7ارب 84کروڑ 15لاکھ 20ہزار ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ جولائی تا مئی 2018-19ء کے دوران 8ارب 26کروڑ 71لاکھ 82ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح مشینری گروپ کی درآمدات میں 42کروڑ 56لاکھ 62ہزار ڈالر یعنی 5فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق اسی طرح بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات بھی 7.65فیصد کی کمی سے ایک ارب 18کروڑ 79لاکھ 93ہزار ڈالر کے مقابلہ میں ایک ارب 9کروڑ 71لاکھ 8ہزارڈالر تک کم ہوگئیں ۔ مزید برآں دفتری مشینری کی درآمدات میں بھی 15.82فیصد کمی واقع ہوئی اور درآمدات کا حجم 40کروڑ 21لاکھ 77ہزا ر ڈالر کے مقابلہ میں 33کروڑ 85لاکھ 63ہزار ڈالر تک کم ہوگیا ۔ اسی طرح بسوں اور ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات بھی 47کروڑ 41لاکھ 74ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 14.22فیصد کی کمی سے 40کروڑ 47لاکھ 61ہزار ڈالرہزار ڈالر تک کم ہوگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن