20 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، شہری زیورات، گاڑیوں سے بھی محروم
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہورمیں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جاویدکے گھر سے6لاکھ17 ہزار کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، جوہر ٹاون میں ڈاکووؤں نے ہمایوں کے گھر سے 4لاکھ 80ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، اچھرہ میں ڈاکوؤں نے وقاص کے گھر گھس کر 3لاکھ 25ہز ار کی نقدی لوٹ لی۔ ڈاکووؤں نے اصغرکے گھر سے 2لاکھ 90ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، سمن آباد میں ڈاکووؤں نے رشید کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ سبزاہ زار میں ڈاکووؤں نے منظر حسین سے65ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکووؤں نے شوکت سے40ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔ ٹاون شپ کے علاقہ میں ڈاکووؤں نے احسن سے33ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ جبکہ گلشن راوی اور گرین ٹاون سے گاڑیاں اور اسلام پورہ، شاہدرہ اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔