فیصل آباد: لوڈشیڈنگ‘ ٹرپنگ‘ لائنوں کی خرابی‘ زندگی اجیرن خواتین‘ شہریوں کا احتجاج
فیصل آباد (آن لائن) بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دی۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش معمول بن گئی‘ بار بار ٹرپنگ اور بجلی لائنوں میں خرابی پر شہریوں کی رہائش بے اثر فیسکوں عملہ نے لاپرواہی کی حد کر دی۔ شکایات پر توجہ نہیں دی جاتی۔ مختلف علاقوں میں شہریوں کا شدید احتجاج۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد اور گردونواح میں بجلی کی بندش اور لائنوں میں خرابیوں کو دور نہ کرنے سے متعلق عوامی شکایات بڑھنے لگی ہیں۔ صبح رندھاوا چوک بائی پاس پر بچے خواتین سمیت 100 سے زائد لوگ جمع ہوگئے اور انہوں نے درپیش مسائل حل نہ ہونے پر فیکسو حکام و ملازمین کے خلاف شدید احتجاج کیا۔