فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر 2 خواتین‘ شیخوپورہ میں بے روز گار نوجوان کی خودکشی
فیصل آباد (آن لائن)گھریلو جھگڑوں اور حالات سے دلبرداشتہ دو خواتین نے خودکشی کر لی۔ آن لائن کے مطابق سرگودہا روڈ کی 20 سالہ ثریا زوجہ آصف نے کالاپتھر اور چنیوٹ کی 18 سالہ اختری بی بی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اور ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ جبکہ شیخوپورہ کے علاقہ خانقاہ ڈوگراں میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 22 سالہ نوجوان کامران نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان عرصہ دراز سے بے روزگار تھا۔