• news

قصورشادی شدہ خاتون گکھڑ منڈی میں بچے سے زیادتی

قصور‘ گکھڑ منڈی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) قصور میں شادی شدہ خاتون گکھڑ منڈی میں 11 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں جگیاں خورد میں شادی شدہ خاتون رات کو گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی گاؤں کا رہائشی محمد رفیق آیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ گنڈا سنگھ مصروف کارروائی ہے۔ گکھڑ منڈی میں محنت کش کے 11 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ محلہ دارالسلام شرقی راہوالی کے رہائشی محنت کش کا 11 سالہ بیٹا رات 10 بجے دوکان سے سودا لینے گیا تو عثمان چیمہ ورغلام پھسلا کر گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کی چیخ و پکار پر ملزم فرار ہوگیا۔ بچے کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن