وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم کا مکمل اعتماد حاصل ہے، فیاض الحسن چوہان
لاہور (صباح نیوز) وزیر اطلاعات پنجا ب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک دفعہ پھر ہیش ٹیگ 'کپتان کا اعتماد بزدار' ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا، وزیراعلی پنجاب کو وزیراعظم کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا جانے والا ہیش ٹیگ 3 گھنٹے میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہزاروں لوگوں نے وزیرِ اعلی پنجاب کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار نرم دمِ گفتگو، گرم دمِ جستجو کے مصداق اپنی سیاسی و انتظامی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، غیر متحدہ اپوزیشن اے پی سی سے دل پشوری کرتی رہے گی، سردار عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ رہیں گے۔