• news

تعلیم، صحت بجٹ ختم، پنجاب بچاؤ تحریک چلانے کا وقت آ گیا: احسن اقبال

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب کو پسماندہ ترین صوبہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، پنجاب سے انتقام لیا جا رہا ہے، لگتا ہے کہ صوبے کو بچانے کے لیے تحریک شروع کرنے کا وقت آ گیا فرنٹ لائن پرکام کرنے والے طبی عملے کے بنیادی مسائل نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک صوبے میں پانچ آئی جی اور چار چار چیف سیکرٹری بدلتے ہیں۔ ہم کہہ رہے ہیں پنجاب بچاؤ، یہ پنجاب صوبہ تباہ ہورہاہے۔ عمران نیازی کوپنجاب کی تباہی پرجواب دیناپڑے گا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تباہی پرخاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ پرانی سڑکوں پرٹول لگاکرجگاٹیکس وصول کیاجارہاہے۔ پنجاب کاانفراسٹرکچرتباہ ہوگیا،گزشتہ 2سال میں سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لیگی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بہترین ہیلتھ پرودفیشنل کیساتھ مل کرنیشنل ہیلتھ چارٹرتیار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ آزادکشمیرمیں ڈاکٹروں کے مسائل کوحل کیاجائے۔ جیسے پائلٹس کیساتھ جعلی لائسنسوں والاڈرامہ کیا کہیں یہ ڈاکٹروں کیساتھ بھی کچھ ایسانہ کردیں۔ حکومت کی صرف ایک ترجیح ہے جھوٹے کیس کیسے بنانے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ہیلتھ کیئرکاشعبہ بدترین حالات پیش کررہاہے۔

ای پیپر-دی نیشن