بھارتی فائرنگ سے شہید جوان قمر کی شور کوٹ میں فوجی اعزاز کیساتھ تدفین
شورکوٹ (نامہ نگار)سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان قمر کی میت شورکوٹ پہنچا دی گئی جس کی نماز جنازہ قبرستان عبد النبی میں ادا کی گئی جس میں پارک آرمی کے دستوں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی طرف سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔ قمر کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔