• news

امریکہ جن اقدار کی پاسداری کرتا ہے وہ مقبوضہ کشمییر میں پامال ہورہی ہیں: اسد مجید

واشنگٹن ( نیٹ نیوز) امریکہ میں تعینات سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ امریکا جن اخلاقی اور سیاسی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے، آج وہ مقبوضہ کشمیر میں پامال کی جا رہی ہیں۔ آبادی کا تناسب بدلنے کا قانون جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستانی سفیر اسد مجید نے نیوز ویک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مکاری سے کرونا کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ وباء سے پہلے ہی کشمیری لاک ڈاؤن کا شکار تھے، بھارت نے گزشتہ برس مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کی۔ اب آبادی کا تناسب کو بدلنے کے لیے ڈومیسائل لاء متعارف کرایا ہے جو چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اسد مجید خان کا کہنا تھا کرونا کے باعث پوری دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اخلاقی اور سیاسی اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے۔ کشمیری عوام امریکی قیادت سے اخلاقی و سیاسی حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن