• news

ڈی جی خان :ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا دورہ مارکنگ سنٹر

ڈیرہ غازی خان ( نیوز رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اشفاق احمد خان لودھی کا مارکنگ سنٹرز ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ ۔ مارکنگ کا عمل معیاری اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مارکنگ کے عمل کے دوران کورونا ایس او پیز کو یقینی بنانے پر چیئر پرسن ڈیرہ بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا اور کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی اور سیکرٹری عبدالوحید قیصرانی کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دیگر دیگر بورڈ بھی اسی طرح ایس او پیز پر عمل پیرا ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اشفاق احمد خان لودھی نے میٹرک سالانہ امتحان2020مارکنگ سنٹرز کا اچانک دورہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن