15جیلوں میں خواتین قیدیوں کو ہنر سکھارہے ہیں:پروین سرور
لاہور( لیڈی رپورٹر )گور نر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور نے کہا ہے کہ ہنرگاہ کے تحت پنجاب کی 15جیلوں میں قیدی خواتین کومختلف ہنر سکھا رہے ہیں‘ لاہورکے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں چائلڈ بیورو زبھی بچیوں کو ہنر سکھانے کیلئے ہنر گاہ سنٹرز قائم کیے جائیں گے ۔ گزشتہ روز سرور فائونڈیشن کے مر کزی سیکرٹر یٹ میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب کی اہلیہ و خواتین کی فلاحی تنظیم ہنر گاہ کی چیئر پر سن پروین سرور نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم ہنر گاہ کے پلیٹ فارم سے مختلف پروگرام چلا رہے ہیں جن کے تحت اب تک لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں 20ہزار خواتین کو سلائی کڑ ھائی سمیت دیگر ہنر مکمل طور پر فر ی سکھا چکے ہیں اور ہمارے ہنر گاہ سنٹر ز صرف پنجاب میں ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی کام کر رہے ہیں۔