کرونا سے متعلق حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے:ذوالفقار حمید
لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں شہر بھر کی مارکیٹس اور بازار ہفتے اور اتوار کے روز مکمل بند رہے، کورونا وباء سے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے خلاف ورزی کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے سی سی پی او کا کہنا تھا کہ 05 جون سے لیکر ابتک کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1595 مقدمات درج کرتے ہوئے 2072 دکانیں سیل کی گئیںلاہور پولیس نے 3 ہزار سے زائد مارکیٹس، بازاروں اور80 ہزار733 سے زائد دکانوں کو چیک کیاہے معمولی خلاف ورزی پر61 ہزار815 دکانداروں، شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئی 01 لاکھ 169 موٹرسائیکلوں، 39 ہزار 695 کارسواروںکو ایجوکیٹ کیا گیاایس او پیز کی خلاف ورزی پر 01 لاکھ 24 ہزار 785 وہیکلز کے چالان پبلک ٹرانسپورٹ کی 375 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔