فائن آٹا 84 کلو بوری 200 روپے مہنگی، چکی آٹا 72 روپے کلو ہوگیا
لاہور (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں فائن (کلچہ کے لئے استعمال ہونے والا) کی 84 کلو کی بوری میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا اور اس کا ایکس مل ریٹ 5700 روپے ہو گیا۔ یعنی ریٹ 85.67 روپے فی کلو اور کھلا چکی آٹا کا ریٹ 68 روپے سے بڑھا کر بعض چکیوں پر 72 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے تاہم چکی اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے اس ریٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔