نیب نے برجیس طاہر کی درخواست کا جواب جمع کرا دیا‘ ضمانت خارج کی استدعا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے ایم این اے برجیس طاہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انکوائری ٹیم نے برجیس طاہر کی ہائیکورٹ میں درخواست کا تحریری جواب جمع کرا دیا ۔ چھ صفحات پر مشتمل نیب کا جواب موصول ہو گیا ہے نیب کی لاہور ہائیکورٹ سے برجیس طاہر کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیب کے جواب میں کہا گیا ہے کہ برجیس طاہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کر رہے ہیں۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد برجیس طاہر کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ مختلف محکموں سے بھی برجیس طاہر کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔