• news

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار اسلم کرونا کے باعث انتقال کرگئے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار محمد اسلم کرونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سینٹ میں ان کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ پیر کو اجلاس کے دوران چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار محمد اسلم انتقال کر گئے ہیں۔ انہوںنے سینٹر سراج الحق کو کہا کہ وہ ان کے لئے فاتحہ خوانی کرائیں جس پر سینٹر سراج الحق نے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔ چئیرمین سینٹ نے ایوان کو بتایا کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے وہ کرونا کے مرض میں مبتلاء تھے۔ یاد رہے کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پہلے چیف جسٹس بھی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن