شاہکام چوک فلائی اوور/ڈیفنس روڈ منصوبے پر تین ارب 80کروڑ روپے لاگت آئے گی:حبیب الحق رندھاوا
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کی ماحولیاتی جائزہ رپورٹ پر عوامی شنوائی ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے شہر یوں کے سوالات کے جواب دیئے۔انہوں نے بتایا کہ شاہکام چوک فلائی اوور/ڈیفنس روڈ منصوبے پر تین ارب 80کروڑ روپے لاگت آئے گی۔منصوبے کے تحت فلائی اوور ایک ارب روپے سے تعمیر کیاجائے گا۔اس کے علاوہ لیبر کالونی سے ملتان روڈ تک ڈیفنس روڈ کی توسیع پرسوا ارب روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ٹریفک جام سے نجات اور گاڑیوں کے جلد سفر سے ایندھن کم استعمال ہوگا اورماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی۔