کارکنوں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا مشن ہے:نعمان لنگڑیال
لاہور (پ ر ) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال سے تین کلب روڈ جی او آر ون میں صوبائی وزیر مواصلات آصف نکئی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوںنے اپوزیشن کے رویے کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اورا ن میں انتشار پھیلا ہوا ہے۔ملک نعمان لنگڑیال نے کہاکہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ ہمار امشن ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرپرستی میں کارکنوں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ملک سے کرپشن کا جنازہ نکالنا ہے تاکہ لوگوں کورشوت دیکر کام نہ کروانے پڑیں۔ صوبائی وزیر آصف نکئی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ممبران اور صوبائی وزراء کو عزت مل رہی ہے ورنہ پچھلے ادوار میں (ن) لیگ کے وزیراعلیٰ سے ملنے کیلئے ممبران کو مہینوں پہلے ٹائم لینا پڑتا تھا اور تب بھی میٹنگ رو م میں (ن) لیگ کے وزیراعلیٰ شہبازشریف ممبران کو ذلیل کرتے تھے۔دونوں رہنمائوںنے یہ فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف کی حکو مت کو کامیاب کروانے کیلئے محنت اور انسان دوست پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ 2023میں بھی عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے اور لوٹ ما ر کرنے والی (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی سے سے ایک ایک پائی وصول کر کے رہیں گے۔