فیروزوالہ :ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک
فیروزوالہ(نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک بدو کے رہنے والے الیاس اپنی بیوی اور بھاوج انیلہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ہاوسنگ کالونی آرہے تھے جب راستے میں پہنچے تو تیزرفتار ٹرالے نے ان کو روند ڈالا جس سے الیاس اور اسکی بیوی سکینہ بی بی زخمی جبکہ ان کی بھاوج جاں بحق ہوگی، جی ٹی روڑ پر مریدکے کے قریب دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں امان اللہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا. متوفی وہاڑی کا رہنے والا تھا. مریدکے میں جی ٹی روڑ پر موٹرسائیکل میں دوپٹہ پھنس جانے سے موٹر سائیکل سٹرک پر جاگری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار طاہرہ بی بی ہلاک جبکہ موٹرسائیکل سوار عارف اور اسکی بہن خورشید بی بی زخمی ہوگئے. پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کرلی.