گاڑی چوری اور چھیننے کے مقدمات فوری ٹریس کئے جائیں:شہزادہ سلطان
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگز ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے اے وی ایل ایس اورکریمنل ریکارڈ آفس کے کرائم سین یونٹ کے افسران سے علیحدہ علیحدہ میٹنگز کی اور انٹیروگیشن روم کا بھی وزٹ کیا ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اور کرائم سین یونٹ کی ورکنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف تصور اقبال اور ایس پی سی آر او بلال قیوم نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بریفنگز دیں۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اورکرائم سین یونٹ کو جدید ٹیکنالوجی سے بھر پورہ استفادہ حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وہیکل سنیچنگ اورچوری کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرائم سین یونٹ کے مختلف گیجٹس کا بھی معائنہ کیا۔اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائے جانے والے انویسٹی گیشن روم کو بھی جلد از جلد آپریشنل کرنے کی بھی ہدایت۔