عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں پر تمام فریقیں کو نوٹس
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان معظم علی اور محسن علی کی اپیلوں پر تمام فریقیں کو نوٹس کرتے ہوئے جواب جبکہ نسداد دہشتگردی عدالت سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزاروکیل نے انسداد دہشتگردی عدالت کا 18 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرم معظم علی اور محسن علی کو عمر قید اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔