وزیراعظم کے مشیروں کی تعیناتی کیخلاف درخواست پروفاق سے دوبارہ جواب طلب
اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے وزیراعظم کے مشیران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پروفاق سے دوبارہ جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار رکن قومی اسمبلی محسن نواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔