• news

سعودی عرب سمیت خطے کے ممالک کیساتھ مذاکرات پر تیار ہیں: ایران

بغداد (نوائے وقت رپورٹ) ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت خطے کے تمام ممالک سے مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے عراق میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غلط فہمیوں اور تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کے علاوہ حل نہیں۔ ایران نے بارہا سعودی عرب سے متعلق اصولی اور مستقل پالیسی کا اعلان کیا۔ دیکھنا چاہئے کہ سعودی حکومت ایرانی تجویز کا کس طرح جواب دے گی۔ ہم بدستور علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ ایران ہمیشہ خطے میں استحکام اور سلامتی کیلئے کوشاں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے ایک مضبوط اور طاقتور خطہ اہم ہے۔ خطے میں طاقتور ممالک کے باہمی تعاون سے خطہ انتہائی مضبوط ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن