اپوزیشن جماعتیں ’’ ان ہائوس تبدیلی‘‘ کے باہم رابطوں میں
اسلام آباد ( محمد نواز رضا ۔وقائع نگار خصوصی) با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے اپوزیشن جماعتیں ’’ ان ہائوس تبدیلی‘‘ کے باہم رابطے کر رہی ہیں بظاہر آل ٓپارٹیز کانفرنس ’’کور اپ‘‘ ہے پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری کو اپوزیشن جماعتوں کیلئے قابل قبول امیدوار کے طور پر میدان اتارنے کی تیاریاں کر رہی ہیںذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے رابطوں کا مقصد ان کی طرف تائید حاصل کرنا ہے اگرچہ ابھی تک بلاول بھٹو زرداری نے از خود وزارت عظمیٰ کے لئے اپنے آپ کو امیدوار کے طور پر پیش نہیں کیا تاہم ان کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پارلیمان میں ان ہائوس تبدیلی کی صورت میںوہ ایک قابل قبول امیدوار بن سکتے ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) ان ہائوس تبدیلی میں اپنا کوئی امیدوار نہیں لانا چاہتی ہے تاہم پاکستان مسلم کی جانب سے کہا گیا ہے اگر ان کے پاس گنتی پوری ہے تو وہ ’’سیاسی ایڈونچر ‘‘میں اس کا ساتھ دینے کے تیار ہے آل پارٹیز کانفرنس کی ہونے والی ملاقاتوں کا پس منظر بالکل مختلف ہے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزارت عظمی کا امیدوار بنانے کے معاملہ پر کوئی بات کرنے کے لئے تیار نہیں دوسری طرف وزیر ا عظم عمران خان کو پارلیمان میں 180ارکان کی حمایت حاصل ہے تحریک عدم اعتماد کے لئے172ارکان کی حمایت حاصل کرنا خاصا مشکل کا م ہے سٹنگ پرائم منسٹر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرانا بھی ناممکنات میں ایک ہے آنے والے دنوں سیاسی منظر پر تبدیلی کے لئے وزیر اعظم عمران خا ن اور اپ]وزیشن کے درمیان پنجہ آزمائی ہو سکتی ہے جس لئے عمران خان پہلے تیا ربیٹھے ہیں