مظفر گڑھ: 3 دہشت گرد گرفتار، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی نے مظفر گڑھ میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کو تھانہ سٹی کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے دستی بم، پستول اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔