سرائے عالمگیر: ٹک ٹاک ویڈیو بناتے 10 سالہ بچہ گولی لگنے سے زخمی
سرائے عالمگیر (نامہ نگار) سرائے عالمگیرمیںدس سالہ بچہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دس سالہ کمسن بچہ اسد اللہ ولد عبداللہ قوم بٹ سکنہ گلی نمبر2 سرائے عالمگیرعمر10/11سال اپنے والدکے پسٹل سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ فائر بچے کو بائیں ٹانگ پر لگا، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے کارروائی شروع کر دی ہے۔