• news

عید سے پہلے سبزیاں 40فیصد تک مہنگی، ادرک 480، ٹماٹر 120روپے کلو

لاہور (کامرس رپورٹر) عید الاضحیٰ سے چند روز قبل شہر میں سبزیوں کی من مانی قیمت پر فروخت شروع ہو گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے مختلف علاقوں میں ادرک 400 روپے میں فروخت ہورہا تھا جبکہ اب ادرک 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ چند ہفتے قبل 20 روپے میں فروخت ہونے والے ٹماٹر 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، لہسن 160 سے180 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا جو کہ اب 300 روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔ آلو 80 سے 90 روپے، لیموں 160، ہری مرچ 120 اور ہرا دھنیا 250 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ عید سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے صرف دعوے کرتی ہے اور عوام کو منافع خور مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن