• news

پاکستان میں عیدالاضحی پر 150 ارب روپے کے جانوروں کی قربانی متوقع

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں عیدالاضحی کے موقع پر تقریباً 150 ارب روپے مالیت کے جانور قربان کئے جاتے ہیں، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے 2.5 ملین گائے، بیل، اونٹ اور بکروں سمیت دیگر جانوروں کی خریدو فروکت کی جاتی ہے۔ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے آن لائن خدمات کی فراہمی سے کووڈ۔19 کے پھیلائو پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ پاکستان چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر زرک خان نے کہا ہے کہ حکومت عید قربان پر جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے آن لائن مارکیٹس قائم کرے جس سے سماجی رابطوں مٰں کمی کے ذریعے کووڈ۔19 کی وبا کے پھیلائو پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی خریداری کی روایتی منڈیوں سے ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے انفیکشن میں تیزی کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ کرونا وائرس کی موموجودہ صورت حال میں کاروبار کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی خریداری کے لئے بھی آن لائن خدمات فراہم کرے جس سے منڈیوں میں رش سے بچا جا سکے گا اور وائرس کے پھیلائو پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن