انسانی حقوق کمیشن نے کورونا سے متعلق حکومتی دعوں کا پول کھول دیا ،مریم اورنگزیب
اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن نے کورونا سے متعلق حکومتی دعوں کا پول کھول دیا ہے ،پارلیمانی کمیٹی کا فوری اجلاس بلایا جائیاور حالت کا جائزہ لیا جائے ،‘‘ہینڈ سم’’ وزیراعظم نے ’’سمارٹ‘‘ لاک ڈاؤن سے عوام کی زندگیوں سے کھیلا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کورونا کوکبھی’’ فلو، سمارٹ لاک ڈاون ، اشرفیہ کا لاک ڈاون‘‘ جیسے بھاشن سے بیڑا غرق کیا ،دماغی خلل، فتور، کنفیوڑن ، تذبذب نے عوام کی جانیں خطرے میں ڈالیں،ٹیسٹنگ روک کر مختلف اورمن گھڑت نتائج دکھانے کی کوشش کی گئی،حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔