• news

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپیل پروفاق کو نوٹس جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر اپیل پروفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق ایم این اے میاں محمد اسلم کی طرف سے دائر انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل عبدالرحیم نے کہاکہ اوگراقوانین کیخلاف حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائی ہیں،اوگرا کی سمری کے بغیر جون کے ختم ہونے سے پہلے ہی قیمتیں بڑھا دی گئیں،حکومت قانونی طور پر اوگرا کی سفارش کے بغیر قیمتیں نہیں بڑھا سکتی،اوگرا کے جون کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کو پٹرول کی قیمت مقرر کرنے کی ہدایت کی جائے،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاجبکہ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی خواجہ امتیاز نوٹس وصول کیاجس کے بعد عدالت نے سماعت آئیندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن