• news

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 60 پیسے سستا سونا مزید مہنگا، ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے تولہ ہو گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) ملکی تاریخ میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ دو ہزار دو سو پچاس روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت بارہ ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار آٹھ سو پچیس ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 60 پیسے کم ہوکر 168.20 روپے ہو گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 167.90 روپے تھی۔

ای پیپر-دی نیشن