ایل این جی کیس, شاہد خاقان, مفتاح اسماعیل کے اثاثے منجمد کر دیئے: نیب
اسلام آباد (نا مہ نگار) نے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ منگل کونیب نے یہ بات شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کے ٹرانسفر کے حوالے سے دائر ایک درخواست کی سماعت میں بتائی، احتساب عدالت میں سماعت جج اعظم خان نے کی۔ احتساب سابق وزیر اعظم کی ہمشیرہ بیرسٹر سعدیہ عباسی نے اور موقف اپنایا کہ شاہد خاقان عباسی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد میں شامل ہیں۔ اسی حکومت نے زیادہ ٹیکس دینے پر شاہد خاقان عباسی کو ایوارڈ دیا، نیب کی جانب سے صرف پریشان کیا جا رہا ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے منجمد کر کے ان کی پراپرٹیز، گاڑیوں کی ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی فروخت شدہ گاڑی کا ٹرانسفر بھی روک دی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ شاہد خاقان عباسی کے اثاثے منجمد ہیں۔ کوئی چیز ٹرانسفر کرنی ہے تو اس کے لیے عدالت سے رجوع کرنا لازم ہے لیکن ملزمہ کی جانب سے عدالت سے رجوع نہیں کیا گیا۔ چنانچہ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد گاڑی ٹرانسفر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔