• news

اہم قانون سازی‘حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا، اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس عید سے پہلے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 7 بل قومی اسمبلی سے منظور ہوئے لیکن سینٹ سے منظور نہیں ہوسکے، تمام بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے، پاکستان میڈیکل کمیشن اور پاکستان میڈیکل ٹربیونل کا بل پیش ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز میں اضافے کا بل پاس کرایا جائے گا، ایف اے ٹی ایف قوانین سے متعلقہ بل پاس کرائے جائیں گے۔پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ گڈ گورنس کے لیے گڈ لا میکنگ ضروری ہے، عوامی مفاد کے قوانین بنانا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم سے جوڈیشل اور لا ریفارمز پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، جلد دونوں ہاوسز میں اس عمل کا آغاز کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن