یورپی رہنمائوں کے درمیان 750بلین یورو کے ریکوری فنڈ پر اتفاقِ رائے ہو گیا
برسلز (این این آئی)یورپی یونین کے رہنمائوں کے درمیان بالاآخر چوتھی رات کے مذاکرات کے بعد 750 بلین یورو کے کورونا وائرس ریکوری فنڈ پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔اس وبائی امراض کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے 27 ممالک کے بلاک کو 750 بلین یورو کی گرانٹ اور قرضوں کی پیش کش کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ اس معاہدے کی تفصیلات ابھی تک عام نہیں کی گئیں تاہم فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے۔ابتدائی طور پر یہ مذاکرات دو دن میں طے پانا تھے لیکن ان کا دورانیے چوتھی رات تک چلا گیا۔وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اور ریکوری فنڈ کے اخراجات کے بارے میں فکرمند ممالک کے رہنماں کے درمیان سرمائے کی فراہمی، ضوابط اور رسائی کے حوالے سے واضح اور گہرے اختلاف موجود تھے۔