انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، امریکہ نے چیچن صدر پر پابندیاں لگادیں
واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے روس کی مسلم اکثریتی جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قادریوف پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پابندیاں عاید کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان قادریوف کے بارے میں گذشتہ ایک عشرے کے دوران میں تشدد اور ماورائے عدالت ہلاکتوں سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی کثیر اور قابل اعتباراطلاعات موجود ہیں۔انھوں نے بتایا کہ امریکا کی پابندیاں کا اطلاق قادریوف کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیوں پر بھی ہوگا اور امریکا اپنے اتحادیوں کی چیچن صدر کے خلاف ایسی ہی پابندیاں عاید کرنے پر حوصلہ افزائی کرے گا۔