مسئلہ فلسطین پر ہمارا مؤقف مستقل اور واضح ہے،چینی صدر
بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے خطے میں فلسطین کا سوال ہمیشہ سے ایک بنیادی مسئلہ رہا ہے اور چین اس مسئلے کی درست سمت "دو ریاستی حل" کی حمایت کرتا ہے۔ صدر شی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر گفتگو کے دوران چینی حکومت اور عوام کی جانب سے کوویڈ- 19 کی وبا کے خلاف جنگ میں فلسطینی حکومت اورعوام سے دلی تعزیت اور بھرپورحمایت کا اظہارکیا۔چینی صدر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر ہمارا مؤقف مستقل اور واضح ہے، چین اور فلسطین اچھے بھائی اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں دونوں فریقین نے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔صدر شی نے کہا کہ اس وباکے آغاز کے بعد چین نے طبی سامان کی کئی ایک کھیپ اورطبی ماہرین فلسطین بھیجے، چینی طبی ماہرین اور ان کے فلسطینی ہم منصبوں کے مابین ویڈیو کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا اورفلسطینی پناہ گزینوں کو اس وبا سے متعلق امداد فراہم کی۔