• news

نارنگ منڈی: انجکشن کا نشہ کرنیوالے 2 نوجوان تڑپ تڑپ کر ہلاک

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نشہ کی زیادتی کے باعث دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس اور محکمہ صحت نے چپ سادھ لی۔ عوام کا شدید احتجاج بتایا جاتا ہے کہ کالا خطائی روڈ پر واقع گائوں ہردوکھوکھر میں اٹھارہ سالہ بلال گھر میں نشہ کا انجکشن لگاتے ہوئے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا جبکہ اسی گائوں کے سولہ سالہ محمد عمر قبرستان میں نشہ کا انجکشن لگاتے ہلاک ہو گیا ۔ واضح رہے کہ نارنگ منڈی علاقہ منشیات کا گڑھ بن چکا ہے اور بڑی تیزی سے اموات واقع ہو رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن