اوکاڑہ: بیوی نے بچوں کیساتھ مل کر شوہر کو ڈنڈوں کے وار سے ہلاک کر دیا
اوکاڑہ (نامہ نگار)اوکاڑہ بیوی نے بچوں کے ساتھ مل کر خاوند کو ڈنڈوں سوٹوں کے پے در پہ وار کر کے قتل کر دیا ملزمہ شہناز بی بی نے ایک شخص سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے۔ شہناز بی بی نے اپنے بیٹے وقاص اور بیٹیوں رفعت اور نادیہ سے مل کر اپنے خاوند کو ڈنڈوں سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، جو ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
مقتول عبدالوحید کے والد محمداعظم ولد غلام سرور کی درخواست پر تھانہ شیر گڑھ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آٗر میں ملزمہ اور اس کے آشنا پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اس سے پہلے مقتول عبدالوحید پر تعویز گنڈے بھی کرتے رہے ہیں۔ پولیس نے ایف آئی آر کی روشنی میں تفشیش شروع کردی ہے۔