• news

سرگودھا:ـ شوہر سے ناچاقی، سنگدل ماں نے 11ماہ کا بیٹا نہر میں پھینک دیا

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں سنگدل ماں نے شوہر سے ناچاقی پر 11 ماہ کے لخت جگر کو باپ کے سامنے راجباہ میں پھینک کر قتل کر دیا، ذرائع کے مطابق سرگودھا شاہپور کے موضع جھمٹانوالہ کے محمد ظہور ترکھان نے 6 سال قبل چار بچوں کی مطلقہ ماں عنبرین بی بی سے دوسری شادی کر لی، میاں بیوی گھریلو ناچاقی ہوئی جس کی رنجش میں شوہر سے انتقام لینے کیلئے عنبرین نے 11 ماہ کے لخت جگر کو باپ کے سامنے راجباہ میں پھینک دیا۔

ای پیپر-دی نیشن