اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو پی ٹی ڈی سی میں نئی بھرتیوں سے روک دیا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں زیر سماعت پی ٹی ڈی سی ملازمین کی برطرفی کے خلاف کیس میں حکومت کو پی ٹی ڈی سی میں نئی بھرتیوں سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے جواب جمع نہ کرائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور پی ٹی ڈی سی بورڈ کو بھی آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور پی ٹی ٹی سی میں نئی بھرتیاں نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔