• news

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے سستا سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے تولہ ہو گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار پانچ سو روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی قیمت ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے ہو گئی اور دس گرام سونا ایک ہزار دو سو چھیاسی روپے کے اضافے سے اٹھانوے ہزار پانچ سو چورانوے روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت نوے ہزار تین سو اٹہترروپے فی دس گرام ہو گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 27 پیسے کی کمی سے 167 روپے 63 پیسے رہی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کی کمی سے 167 روپے 90 پیسے رہ گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 192 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت 213 روپے برقرار رہی۔

ای پیپر-دی نیشن