فضائی حدود بند کرنے پر قطر ائرویز نے عرب اتحادیوں سے 3 ارب ڈالر ہرجانہ کا مطالبہ کر دیا
قطر (نوائے وقت رپورٹ) فضائی حدود بند کرنے پر قطر ائرویز نے سعودی اتحادیوں کیخلاف قانونی کارروائی کر دی۔ سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور مصر سے 3 ارب ڈالر ہرجانہ کا مطالبہ کر دیا۔ قطر ائرویز پر چاروں عرب ممالک کی فضائی حدود جون 2017ء سے بند ہیں۔ قطر ائرویز کے مطابق فضائی حدود بند کر کے عرب ممالک نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔