• news

ایران سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کو کبھی نہیں بھولے گا: خامنہ ای

تہران (این این آئی)ایران کے رہبرِاعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے فضائی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو کبھی نہیں بھولے گا اور امریکا سے اس قتل کا بدلہ لے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے یہ بات تہران میں عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ عراقی وزیراعظم نے قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔خامنہ ای نے دعوی کیا کہ امریکا ایک آزاد اور مضبوط عراق نہیں چاہتا ہے۔ایران عراق کے امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں کوئی مداخلت نہیں کرنا چاہتا ہے لیکن اپنے عراقی دوستوں سے یہ ضرور توقع کرتا ہے کہ امریکا کی کسی بھی ملک میں موجودگی کرپشن اور تباہی کا ذریعہ ہوتی ہے اور عراقیوں کو یہ بات جان لینی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن