گورنرپنجاب کا بڑا قدم، جامعات کی فائلز اگلے محکمے کو بھجوانے کیلئے 10 دن کا وقت مقرر
لاہور(آئی این پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جامعات کے معاملات پر اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کسی بھی محکمے سے فائل اگلے محکمے کو بھجوانے کے لیے 10 دن کا وقت مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے اندر ایک شعبے سے دوسرے شعبے کو فائل بھجوانے کے لیے گورنر پنجاب نے دس دن کا وقت مقرر کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ سیکریٹر یٹ، چیف سیکریٹری، گورنر سیکریٹریٹ بھی اس طے شدہ وقت کے پابند ہوں گے۔