راولپنڈی: سفاک بیٹے کا بیوی کے ساتھ ملکر ماں پر تشدد، ویڈیو وائرل‘ مقدمہ درج
راولپنڈی(آئی این پی ) تھانہ صادق آباد کی حدود میں ظالم بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ماں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ بیٹا اور بہو آئے روز جھگڑا کرتے ہیں اور پھر بیٹے اور بہو نے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ پر تشدد کرنے کے بعد ملزم ارسلان بیوی کو لے کر فرار ہوگیا تاہم متاثرہ خاتون زیرعلاج ہیں جن کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے۔ ایس پی راول کے مطابق تھانہ صادق آباد میں ملزم ارسلان اوراس کی بیوی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔