• news

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے: اسد قیصر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی بنیادی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات خصوصا بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پارلیمان سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں صوبہ خیبر پی کے میں بجلی کی فراہمی سے متعلق امور پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ خیبر پی کے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی سے متعلقہ دیگر مسائل پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ خیبر پی میں بجلی سے متعلق تمام معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن