• news

گھریلو حالات،جھگڑوں پر4افراد کی خودکشی قصورمیں ایک بچی کے باپ نے پھندا لے لیا

قصور+وزیرآباد(نمائندگان نوائے وقت + نامہ نگاران)قصورکے نواح کوٹ قتل گڑھی میں معاشی حالات سے تنگ جواں سالہ شخص نے پھند الیکر خودکشی کر لی۔کوٹ قتل گڑھی قصور کا 45 سالہ رہائشی آصف جو کہ ایک بچی کا باپ تھا اکثر گھریلو خرچے کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز اسکا گھر والوںسے جھگڑاہوا تو اس نے گلے میں پھند الے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ علاوہ ازیںنوشہرہ ورکاںمیں بیماری اور حالات سے تنگ شخص کا گھریلو حالات پر خودکشی کرلی جبکہ ساہیوال میں55سالہ شخص نے ٹرین کے آگے کود کر جان دیدی، ادھر وزیرآباد میں16سالہ لڑکے نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں نگل کرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن